ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے پولینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
دارالحکومت وارسا میں مصروفیات کے دوران انہوں نے تاتاری کمیونٹی کے نمائندے اور پولش مسلمانوں کے محکمہ دینی امور کے سربراہ توماسز مسکیوکز اور انتظامی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔
انہوں نے پولینڈ ۔ ترکی کاروباری حضرات اور ترک ثقافت و تعاون سوسائٹی کے اراکین اور اعزازی قونصل جنرل کے ساتھ بھی ملاقات کی۔
اجلاس میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ ” ہم ہمیشہ اپنے بیرون ملک مقیم شہریوں اور کاروباری حضرات کے ساتھ ہیں۔ ہمیں ان کی کامیابیوں پر فخر ہے”۔
انہوں نے کہا ہے کہ پولینڈ میں موجود تاتار کمیونٹی ترکی اور پولینڈ کے درمیان ایک اہم دوستی پُل کی حیثیت رکھتی ہے۔ ترکی اور پولینڈ کے درمیان تعلقات ہر شعبے میں ترقی کر رہے ہیں۔
