ترکی اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس نائب وزرائے خارجہ کی سربراہی میں کل انقرہ میں منعقد ہو رہا ہے۔
ترکی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، سیاسی مشاورتی مذاکرات ترکی کے نائب وزیر خارجہ سیدات اونال اور ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باگری کینی کی سربراہی میں منعقد ہوں گے۔
مشاورتی مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں کے بارے تبادلہ خیالات کیا جائے گا۔
