English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

127 دہشت گردوں کوموسم بہاراور موسم گرما میں کیے جانے والےفوجی آپریشنز کے دوران  ہلاک کردیا: سوئیلو

القمر

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دائرہ کار میں ، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 127 دہشت گردوں کو موسم بہار اور موسم گرما  میں کیے جانے والے  فوجی آپریشنز کے دوران  ہلاک کردیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سلیمان سویئلو نے دارالحکومت انقرہ میں "جینڈرامیری اینڈ کوسٹ گارڈ اکیڈمی 2021-2022 تعلیمی سال کی افتتاحی تقریب” میں اپنی تقریر میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے بیان دیا ہے۔

سویئلو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی گئی اور یہ مختلف  آپریشنوں میں 127 دہشت گردوں کو غیر فعال  بنادیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہمارے سامنے خزاں اورموسمِ سرما  کا آپریشن ہے۔ اگر ہم اس رفتار سے چلتے رہے تو  شاید ہم موسم خزاں اور موسم گرما کا ایک اور آپریشن کرنے کی ضرورت محسوس ہو لیکن  اس کے بعد کسی آپریشن کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں  کا انتظام بھی اہم سیکورٹی شعبوں میں شامل ہے ، سویئلو نے کہا کہ یہ حکمت عملی باقاعدہ نقل مکانی کے انتظام اور غیر قانونی نقل مکانی سے نمٹنے کے لحاظ سے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیر داخلہ  سویئلو نے اعلان کیا کہ 2016 سے اب تک 2 لاکھ 349 ہزار 931 افراد کو ترکی میں داخل ہونے سے پہلے ہی سرحد پر روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے اندرگرفتار کیے  جانے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد اسی عرصے میں 1 لاکھ 301 ہزار 407 تھی جن میں سے   اب تک دو لاکھ 86 ہزار افراد کو ملک بدر کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چار لاکھ  65 ہزار افراد  کو شام  واپس بھیجا جاچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے