اقوام متحدہ کی طرف سے شام کے شہر ادلب کو 63 ٹرالر انسانی امداد بھیجی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے امدادی سامان سے لدے ٹرالر ترکی کے ضلع حطائے کی تحصیل جیوزلی گیوزو کی سرحدی چوکی سے شام میں داخل ہوئے۔
اطلاع کے مطابق 63 ٹرالر امدادی سامان ادلب کے دیہی علاقوں کے ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔
