English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے اخبارات سے جھلیکیاں

القمر

آج کے ترکی کے اہم اخبارات  کی   اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

 

***روزنامہ ینی شفق: "ایم آئی ٹی نے شمالی عراق میں داعش کے حملے میں حصہ لینے والے دہشت گرد کو ہلاک کردیا”

نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن (ایم آئی ٹی) نے علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے ایک رکن اوزجان  یلدیز  جس نے  2012 میں ضلع حقاری کے علاقے داعلی جا حملہ کرتے ہوئے  8 فوجییوں کو شہد کردیا تھا کو  ہلاک کردیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ  حریت: "عالمی بینک کی طرف سے ترکی کی ترقی کی پیش گوئی”

ورلڈ بینک نے ترکی کی معیشت کے لیے 2021 کی شرح نمو کو 3.5 فیصد  بڑھاتے ہوئے  5 فیصد سے 8.5 فیصد کردیا ہے۔

 

***روزنامہ صباح : "استنبول ہوائی اڈہ دنیا کا دوسرا بہترین ہوائی اڈہ "

دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں میں سے ایک سمجھا جانے والا  ہےاستنبول ہوائی اڈہ   جو  مسافروں کو سفر کا منفرد تجربہ فراہم کرتا ہے ، کو ایک اور ایوارڈ سے نوازا گیا  ہے۔ عالمی شہرت یافتہ ٹریول میگزین کونڈے نسٹ ٹریولر کے قارئین ، جو نیو یارک اور لندن میں مقیم ہیں ، نے استنبول ائیرپورٹ کو دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر منتخب کیا ہے۔

 

***روزنامہ  خبر  ترک : "وزیر خزانہ لطفی ایلوان کی  کل  او ای سی ڈی کے اجلاس میں اپنے فرانسیسی ہم منصب لی مائر سے ملاقات "

وزیر خزانہ لطفی ایلوان نے او ای سی ڈی کونسل آف منسٹرز میٹنگ کے دائرہ کار میں  کل  فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لی مائر دارالحکومت پیرس میں ملاقات کی۔ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں ، ایلوان نے کہا کہ انہوں نے لی مائر کے ساتھ بین الاقوامی ٹیکس ایجنڈا ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی پالیسیوں اور دوطرفہ تعاون کو مزید ترقی دینے کے لیے بہت نتیجہ خیز ملاقات کی ہے۔

 

***روزنامہ  اسٹار : "یاوز ڈرلنگ بحری  جہاز  کی  کارروائی کا آغاز”

یاوز ڈرلنگ  بحری جہاز تیل اور قدرتی گیس کی تلاش کی کاروائیوں میں  حصہ لینے کی غرض سے  باسفورس کے ذریعے بحیرہ اسود کی طرف روانہ ہوگیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے