ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مالی: فوجی کانوائے پر حملہ، 9 فوجی ہلاک 11 زخمی

مالی میں فوجی کانوائے پر حملے کے نتیجے میں 9 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں۔

مالی فوج کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق بندیاگارا شہر کے جوار میں دہشت گرد گروپوں نے گھات لگا کر نصب کردہ دھماکہ خیز مواد کے ذریعے فوجی کانوائے کو ہدف بنایا۔

حملے میں 9 فوجی ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں علاوہ ازیں 3 فوجی گاڑیاں بھی ناکارہ ہو گئی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملے میں 15 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا اور 20 موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں