English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

‘مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے’ غلام احمد بلور کی مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال

القمر

عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور نے جمعرات کی رات مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کیمپ میں گزاری۔ اے این پی نے 24 گھنٹوں کے لیے پشاور میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا جو آج تین بجے ختم ہو گئی ہے۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں شریک عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست غریب عوام کے لیے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کا مہنگائی کے خلاف بھوک ہڑتال کا دوسرا روز جاری تھا جو کہ آج 3 بجے ختم کر دیا گیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے بھی رات چوک یادگار کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں گزاری۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اسی لیے ہم غریب عوام کے لیے نکلیں ہیں۔

واضح رہے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اے این پی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔ بھوک ہڑتال ختم کرنے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما آئے۔ رہنماؤں نے مہنگائی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا اور غلام احمد بلور و دیگر ساتھیوں کو جوس پلا کر کیمپ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے