English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات،رائے دہی کا آغاز

القمر

عراق میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے لیے رائے دہی جاری ہے۔

عراق بھر سے 329 پارلیمانی نشستوں کے لیے 3,249 امیدوار ان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

انتخابی عمل اور رائے دہندگان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ڈھائی لاکھ سے زائد حفاظتی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں فوج اور پولیس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کے دستے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سن 2003ء میں صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے یہ ملک میں چھٹے پارلیمانی انتخابات ہیں تب سے اب تک یہ پہلا موقع ہے جب رائے دہی کے دن ملک میں کرفیو نافذ نہیں ہے۔

عراق نے اس موقع پر اپنی سرحدیں اور فضائی حدود کو بند کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے