جرمن چانسلر انگیلا میرکل سرکاری دورے پر اسرائیل پہنچ گئی ہیں۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ بطور حکومتی سربراہ یہ ان کا آخری غیر ملکی دورہ ہو گا۔
آج وہ یروشلم میں اسرائیلی صدر اسحاق ہیرزوگ، وزیر اعظم نیفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ ژائیر لیپیڈ سے ملاقاتیں کر رہی ہیں۔
باہمی دلچسپی کے امور کے علاوہ ایرانی جوہری پروگرام بھی بات چیت کا حصہ ہو گا۔
میرکل اس کے بعد ہولوکاسٹ کی یادگار پر پھول پر چڑھائیں گی۔
انہیں اسرائیل کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جا رہی ہے۔
