ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی: سبز اجازت نامے کے خلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

اطالوی دارالحکومت روم میں ہزارہا افراد نے کام پر جانے کے لیے "سبز اجازت نامے” کو لازمی قرار دیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

ملک میں آئندہ جمعے کے روز سے ملازمین کے لیے یہ لازمی ہو گا کہ وہ کام کی جگہ پر جانے کے لیے اس بات کا دستاویزی ثبوت فراہم کریں کہ وہ یا تو ویکسینیشن کرا چکے ہیں، یا کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں یا پھر ان کے پاس کورونا کا نیگیٹیو ٹیسٹ موجود ہے۔

احتجاج کے دوران سینکڑوں مظاہرین نے وزیر اعظم ماریو دراگی کی سرکاری رہائش گاہ میں گھسنے کی بھی کوشش کی۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف پانی کی تیز دھار اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں