English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنان میں ایندھن کی قلت،ملک تاریکی میں ڈوب گیا

القمر

لبنان میں ایندھن نہ ہونے کے سبب دو اہم بجلیہ گھر بند ہونے کی وجہ سے ملک مکمل طور پر  تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔

خبر کے مطابق، لبنان کو سن1850 کے بعد دنیا کے بدترین معاشی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا ہے اور حالیہ مہینوں میں اسے اپنے بجل گھروں کے لیے معقول مقدار میں ایندھن کے لیے تیل درآمد کرنے کے سلسلے میں جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 واضح رہے کہ سن2019 کے بعد سے اب تک لبنان کی کرنسی کی قدر میں 90فیصد کمی ہوئی ہے۔

بجلی کی بندش کے سبب بیشتر مقامات پر دن میں بمشکل ایک گھنٹہ کے لیے بجلی دستیاب ہے جبکہ نجی بیک اپ جنریٹرز کو بجلی فراہم کرنے کے لیے درکار ایندھن کی بھی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے سبب پورا نظام بیٹھ گیا ہے اور فی الحال اس کی فوری طور پر بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

گذشتہ ہفتہ بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا اور رواں ماہ کے آغاز سے اب تک ملک میں بجلی کے بحران کا دوسرا ایسا واقعہ ہے۔

وزارت توانائی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ مسئلے سے نکلنے اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

لبنان کے عوام عموماً نجی جنریٹرز پر انحصار کرتے ہیں لیکن ڈیزل کی ترسیل متاثر ہونے سے وہ جنریٹر چلانے سے بھی قاصر ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے