شام کے عفرین علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/ وائے ی جی کی طرف سے کیے گئے بم حملے میں تین شہری ہلاک ہو گئے۔
خطائے کے دفتر ِ گورنر کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ عفرین میں دوپہر کے وقت پی کے کے ۔ وائے پی جی کے کارندوں نے کار بم دھماکہ کیا۔
حملے میں تین شہری ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو جوار کے اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس تنظیم نے اس سے قبل تل رفعت کو مرکزی اڈہ بناتے ہوئے عفرین اور جوار کے علاقوں کو ہدف بنایا تھا۔
