English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جرمنی نے عالمی فٹ بال مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا

القمر

جرمن قومی فٹ بال ٹیم کی اگلے  سال قطر میں ہونے والی فٹ بال کی عالمی چیمپئن شپ میں شرکت یقینی ہو گئی ہے۔

نئے جرمن کوچ ہانسی فلِک کی ٹیم نے اسکوپیئے میں شمالی مقدونیہ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر آئندہ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ جے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

اس طرح سے جرمن ٹیم نے قطر میں دو ہزار بائیس کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ہانسی فلِک کے جرمن ٹیم کا کوچ بننے کے بعد سے بین الاقوامی میچوں میں جرمنی کی یہ مسلسل پانچویں کامیابی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے