English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریا: نئے چانسلرشالن برگ ہو گئے

القمر

آسٹریا میں وفاقی چانسلر کی ممکنہ تبدیلی کی وجہ سے پیدا ہونے والا سیاسی بحران ختم ہو گیا ہے۔

یہ اعلان وفاقی صدر آلیکسانڈر فان ڈئر بیلن نے کیا تاہم آسٹرین صدر نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس بحران کے خاتمے کے ساتھ ملک میں سیاسی طور پر سب کچھ ابھی دوبارہ ٹھیک نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے سیاسی رہنماؤں پر اعتماد کو شدید دھچکا لگا ہے۔

صدر فان ڈئر بیلن نے کہا کہ وہ  اب تک وزیر خارجہ کے فرائض انجام دینے والے آسٹرین پیپلز پارٹی کے رہنما آلیکسانڈر شالن برگ سے نئے وفاقی چانسلر کے طور پر حلف لیں گے۔

ویانا میں اب تک چانسلر کے عہدے پر فائز سباستیان کُرس اپنے خلاف بدعنوانی  کے الزامات کی وجہ سے چھان بین کے باعث مخلوط حکومت میں شامل گرین پارٹی کے دباؤ کے بعد مستعفی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے