ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین:کمبرا ویژا آتش فشاں، متحرک مزید 800 افراد نکال لیے گئے

جنوب مغربی اسپین کے جزائر کینیری کے جزیرے  لا پالما  میں 19 ستمبر سے متحرک ہوئے کمبرا  ویژا نامی آتش فشاں سے مسلسل لاوے اگلنے کے باعث  مزید  800 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ  کمبرا ویژا آتش فشاں سے لاوے  کے بہاو اور رخ میں تبدیلی آ گئی ہے جس کی وجہ سے مزید 800 افراد کو وہاں سے نکال لیا گیا ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ اب تل علاقے سے 6200 افراد کو نکالا گیا ہے جبکہ 595 ہیکٹر کا رقبہ لاوے کی زد میں آچکا ہے ۔

دوسری جانب  لاوا ایک صنعتی علاقے میں پھیلنے کے باعث فضائی آلودگی سے متاثرہ  3 ہزار افراد  پر مشتمل آبادی کو زیر قرنطینہ لے لیا گیا ہے اور لوگوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں