English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان نومبر میں ہوگا

القمر

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے۔ تینوں ون ڈے میچز کی سیریز 8, 11 اور 13نومبر کو کرانے کی تجویز ہے۔ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی۔ تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہوگی۔ پاکستان ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مینز کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لئے بھی پر امید ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان ویمنز ٹیمیں سیریز کے بعد ورلڈ کپ کوالیفائر کے لئے زمبابوے جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے