ترکی میں ماہ ستمبر میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت 2013 کے بعد سب سے زیادہ ہوئی ہے۔
ترکی کے شماریاتی ادارے نے ستمبر کے لیےمکانات کی فروخت کے اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے ۔
اعدادو شمار کے مطابق ستمبر میں غیر ملکیوں کومکانات کی فروخت 25.8 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ چھ ہزار 630 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار 2013 کے بعد سب سے زیادہ ماہانہ فروخت کے اعداد و شمار کے طور پر ریکارڈ کیے گئے ہیں ۔
ماہ ستمبر میں مکانات کی کل فروخت میں غیر ملکیوں کومکانات کی فروخت کا حصہ 4.5 فیصد تھا۔
غیر ملکیوں کومکانات کی فروخت میں استنبول کو ماہ ستمبر میں 2 ہزار 995 مکانات کی فروخت کے ساتھ پہلی پوزیشن رہی جبکہ اس کے بعد 1358 مکانات کی فروخت سے انطالیہ اور اس کے بعد 408 مکانات کی فروخت سے انقرہ کا نمبر آتا ہے۔
جنوری سے ستمبر کے عرصے میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 43.2 فیصد بڑھ گئی اور 37 ہزار 479 ہوگئی ہے۔
