دورہ فرانس کے موقع پر ایک صحافی نے شہریار آفریدی سے سوال پوچھا کہ آپ چیئرمین کشمیر کمیٹی ہیں، آپ کا کام دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنا ہے۔ آپ فرانس میں ہیں، یہاں کس تھنک ٹھینک کے ساتھ ملے ہیں؟ آپ نے یہاں کسی پارلیمنٹرین سے کشمیر بارے بات کی ہے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے شہریار آفریدی نے صحافی سے کہا کہ مجھے آدھے سر کے درد کا عارضہ لاحق ہے، میرا اس مرتبہ یہاں فرانس آنے کا مقصد اپنا علاج تھا، اسی سلسلے میں ایک ڈاکٹر سے ملاقات کیلئے آیا تھا۔
میں نے شہریار آفریدی سے سوال پوچھا کہ اپ چیئرمین کشمیر کمیٹی ہیں اپکا کام دنیا بھر میں کشمیر کاز کے حوالے سے سفارت کاری کیلئے کردار ادا کرنا ہے ۔ اپ فرانس میں ہیں یہاں کس تھنک ٹھینک کے ساتھ ملے ہیں ؟ اپ نے یہاں کسی پارلیمنٹرین سے کشمیر بارے بات کی ہے ؟ pic.twitter.com/k5SoY5KxoS
— Younas Khan (@younaskhan1977) October 15, 2021
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ یہاں فرانس کا کلچر مختلف ہے، یہاں پارلیمنٹرین اور تھنک ٹینک سے ملاقات کیلئے ایک ماہ پہلے وقت لینا پڑتا ہے۔ میں انشاء اللہ آئندہ جب یہاں آئوں گا تو کشمیر کاز کے ان کیساتھ ملاقات کروں گا۔
