عراق کے شمال میں حالیہ 2 دنوں کے دوران پنجہ برق اور پنجہ یلدرم آپریشنوں کے ساتھ PKK کے مزید 13 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
ترکی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ” جیسا کہ وزیر دفاع حلوصی آقار نے بھی کہا ہے کہ "ہمارا ہدف ہر وہ جگہ ہو گی کہ جہاں دہشت گرد موجود ہوں گے” کے نقطہ نظر کے ساتھ عراق کے شمال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کرنے کا کام جاری ہے۔
اس دائرہ کار میں عراق کے شمال میں آوشین۔باسیان میں جاری پنجہ یلدرم آپریشن کے علاقے میں کمانڈوز نے PKK کے 8 دہشت گردوں اور متینہ میں پنجہ برق آپریشن میں زمینی و فضائی کاروائی کے ذریعے PKK کے 5 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا ہے۔
