امریکہ نے اگست میں افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کیے گئے فضائی حملوں میں اپنی جان گنوانے والے 10 افغان باشندوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرنے کا عہد کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وزارت متاثرہ افغان خاندانوں کی امریکہ میں آباد کاری کے لیے کام کر رہی ہے۔
کربی نے کہا کہ خاندانوں کو ادائیگی کا فیصلہ کولن کاہل ، انڈر سیکریٹری برائے دفاعی پالیسی ، اور نیوٹریشن اینڈ ایجوکیشن انٹرنیشنل (NEI) کے بانی اور صدر اسٹیون کوون کے درمیان ایک ملاقات کے بعد ہوا۔
امریکہ نے 29 اگست کو کابل ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملہ کیا تھا ، جب وہ افغانستان سے انخلا کا عمل مکمل کرنے والا تھا۔
اس حملے میں 7 بچوں سمیت دس شہری ہلاک ہوئے۔
