English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیا : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کھیپ پکڑی گئی

القمر

آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ  لی۔

خبر کے مطابق، آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر  بنتی ہے۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے ایک بزنس مین کے نام بھیجی گئی تھی۔

پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے