English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جامعات کھولنے کا اعلان کردیا

القمر

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کا لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز اور جامعات کھولنے کا اعلان۔ ترجمان طالبان نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز جلد کھول دیے جائیں گے۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے طالبان حکومت کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دیں گے۔ترجمان سعید خوستی نے مزید کہا کہ لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز کھولنے کی تاریخ کا باضابطہ اعلان وزارت تعلیم جلد ہی ایک پریس کانفرنس میں کرے گی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ میری معلومات کے مطابق نہ صرف لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز بلکہ یونیورسٹیز بھی کھول دی جائیں گی۔ ملک میں لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم کی اجازت ہوسکے گی۔قبل ازیں طالبان نے کہا تھا کہ لڑکیوں کے اسکول کھولنے کے حوالے سے ایک فریم ورک ترتیب دیا جا رہا ہے تاہم سعید خوستی نے یہ نہیں بتایا کہ کن شرائط پر اور اصول و ضوابط پر لڑکیوں کو اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی۔دریں اثناء افغانستان کی عبوری حکومت نے آج 19 اکتوبر بروز منگل کو میلاد النبیﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔افغانستان کی وزارتِ لیبر اور سوشل افیئر کی جانب سے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق منگل 12 ربیع الاول کو میلاد البنی ﷺ کے موقع پر ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے