English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی صدر رجب طیب ایردوان ٹوگو پہنچ گئے

القمر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان خصوصی طیارے "TUR” کے ذریعے ٹوگو کے دارالحکومت لومے پہنچ گئے ہیں۔

لومے کے گناسینگبو ایادیمے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچنے پر ٹوگو کے صدر فاورے ایسوزمنا گناسنگبے نے صدر رجب طیب ایردوان کا خیر مقدم کیا۔

صدر ایردوان نے کل انگولا سے اپنے 4 روزہ دورہ افریقہ کا آغاز کیا، ٹوگو اس دورے میں شامل دوسرا ملک ہے۔

اس ملک کا پہلا سرکاری دورہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے 20 جولائی 2020 میں کیا۔ ٹوگو میں ترکی کا سفارت خانہ بھی یکم اپریل 2021 کو کھولا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے