یورپین چمینز لیگ کے سی گروپ کے تیسرے میچ میں ترک کلب بیشکتاش سپورٹنگ لزبون سے 4۔1 کے اسکور سے شکست کھا گیا۔
بیشکتاش اور اسپورٹنگ استنبول میں مد مقابل آئے۔
سپورٹنگ نے 15 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے برتری قائم کر لی، جس کا جواب میزبان ٹیم نے 24 ویں منٹ میں دیتے ہوئے اسکور برابر کر دیا۔
بعد میں مہمان ٹیم نے مزید تین گول کرتے ہوئے واضح فرق سے میچ اپنے نام کر لیا۔
تین میچوں کے بعد بیشکتاش صفر پوائنٹ کے ساتھ گروپ میں آخری نمبر پر ہے تو سپورٹنگ تین پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
