English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوسری خوراک کورونا کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے، اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دوسری خوراک کورونا وائرس کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد، پشاور، گلگت، میرپور میں کورونا ویکسی نیشن میں پیشرفت ہوئی جبکہ اسکردو، چارسدہ، سرگودھا میں ویکسی نیشن کے عمل میں بہتری کی ضرورت ہے جس میں حیدرآباد، نوشہرہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی، مینگورہ، مردان بھی شامل ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ ان شہروں میں کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں ویکسی نیشن کے اہداف کو پورا کرنا ہوگا، دوسری خوراک کورونا کے خلاف تحفظ کے لیے بہت ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے