English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لائوڈ سپیکر پر عمران خان کو ”بدعائیں” دینے کی درخواست کرنے والا شہری ضمانت پر رہا

القمر

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی عدالت نے مسجد کے لاؤڈ سپیکر پر عوام سے وزیراعظم عمران خان کو ’بد دعائیں‘ دینے کی اپیل کرنے والے شہری کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ہے، اس کی خلاف ورزی پر زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کی قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

غفران نامی شہری نے مسجد کے لائوڈ سپیکر کے ذریعے اہل علاقہ سے اپیل کی تھی کہ وہ سب مل کر اجتماعی طور پر عمران خان کو بد دعائیں دیں۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

اس شہری کی تقریباً ڈیڑھ منٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ لوگوں سے اپیل کرتا نظر آیا کہ تمام مرد اور خواتین مل کر دعائیں کریں کہ ہماری عمران خان سے جان چھوٹ جائے کیونکہ ان کے دور حکومت میں مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ غفران نامی شہری کیخلاف مقدمہ عمران خان کو بددعائیں دینے پر نہیں بلکہ لائوڈ سپیکر کے غلط استعمال پر درج کیا گیا تھا۔ قانون میں واضح طور پر لکھا ہے کہ مسجد کا لاؤڈ سپیکر اذان کے علاوہ کسی بھی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہو سکتا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے