ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: شوٹنگ کے دوران اسلحہ چل گیا، ایک ہلاک ایک زخمی

امریکہ  میں فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف فلم اسٹار’ ایلک بالڈوین’  کے استعمال کردہ اسلحے سے فائر ہو گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں سیٹ کے عملے میں سے ایک ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

امریکہ میڈیا کی، سانٹا فی  کے ریجنل پولیس ڈائریکٹر کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ریاست نیو میکسیکو میں فلم "رسٹ” کے سیٹ پر حادثہ پیش آ گیا۔

ایک سین کی شوٹنگ کے دوران بالڈوین کے خالی اسلحے سے فائرنگ ہونے کے نتیجے میں 42 سالہ ویژئیول ہدایتکار’  ہلینا ہٹچنز’ اور 48 سالہ  ڈائریکٹر ‘جوئل سوزا ‘زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں  ہلینا ہٹچنز  دم توڑ گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں