English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرغستان نے بھی ترکی سے ڈراؤنز خرید لیے

القمر

کرغستان قومی سلامتی  سرکاری کمیٹی کے صدر جنرل قامچ  بیگ تاشی یف  نے اطلاع دی ہے کہ ہم ترکی  سے بائراکتار ٹی بی ٹو  مسلح ڈراؤنز  خرید رہے ہیں۔

صدرِ کرغستان صادر جاپاروف  کی شراکت  کے ساتھ کرغستان قومی سلامتی سرکاری کمیٹی    سے منسلک سرحدی  دستوں  کے    لیے خریدی گئی فوجی گاڑیوں کی  حوالگی  کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تاشی یف نے اس تقریب کے بعد اخباری نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی  سے مسلح ڈراؤنز خریدنے  کا معاہدہ طے پایا ہے اور عنقریب  ان ڈراؤنز کو  ان کے سپرد کر دیا جائیگا۔

مذکورہ ڈراؤنز  کے چند ممالک  میں موجود ہونے  کا اشارہ دینے والے تاشی یف نے کہا کہ ان میں سے ایک ہمارا ملک ہو گا۔  ڈراؤنز کے لیے تیکنیکی عملے کو ترکی میں تربیت دی گئی ہے،  اور جلد ہی  پہلی کھیپ  ہمارے ملک میں ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے