ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک معیشت امسال 8.6 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی، ایس اینڈ پی

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز (SP) نے اعلان کیا ہے کہ امسال ترکی کی معیشت 8.6 فیصد  کی شرح سے ترقی کرے گی۔

ایس اینڈ پی نے اپنے بیان میں نشاندہی کی کہ کورونا وائرس  کی وبا کے دوران ترکی کی مارکیٹ تیزی سے بحال ہوئی ہے اس سال ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔

بیان میں برآمدات اور ملکی اقتصادی سرگرمیوں میں مضبوط بحالی کی طرف توجہ مبذول کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سال معیشت میں 8.6 فیصد ترقی متوقع ہے۔

ایس اینڈ پی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ترکی کی معیشت کے لیے کووِڈ  وبا سے پیدا ہونے والے براہِ راست خطرات میں کمی واقع ہوئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ترکی کی مالیاتی پوزیشن بہت سی دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی معیشتوں کے مقابلے میں مضبوط رہی اور ملک کی مالی معاونت جاری رکھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں