ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا:غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکہ،درجنوں ہلاک

نائیجیریا کے صوبہ ریورز میں ایک غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا جس میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے۔

 صوبے سے متصل رومو ایکپے کے عہدے دار افائینی اومانو نے مقامی پریس کو بتایا کہ علاقے میں غیر قانونی آئل ریفائنری میں دھماکہ ہوا جس میں بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

اومانو نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے اور بتایا ہے کہ دھماکے سے اطراف میں درجنوں مکان خاکستر ہو گئے۔

اومانو نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی آئل ریفائنری کی موجودگی  قابل تشویش ہے  اور حکومت سے اسطرح کی صورت حال سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 واضح رہے کہ دنیا کے  تیل کے ذخائر میں آٹھویں نمبر پر موجود  نائیجیریا میں غیر قانونی آئل ریفائنریوں کی وجہ سے علاقے میں جھڑپوں اور اغوا  کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں