English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"میری بیگم کو مرد نے ٹیکہ کیوں لگایا"گورنر کو بھری محفل میں تھپڑ مار دیا

القمر

ایران کے مشرقی صوبے آذربائیجان کے گورنر عابدین خرم تقریر کے لیے اسٹیج پر آئے تھے کہ اچانک ایک  سابق اہلکار نے تھپڑ مار دیا، گورنر کو تھپر مارنے والے شخص کو ایرانی حکام نے چند ہی لمحوں میں قابو کرلیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، تھپڑ مارنے والے شخص کو شکایت تھی کہ ان کی اہلیہ کو ویکسین خاتون کے بجائے مرد نے لگائی تھی۔

گورنر عابدین خرم پاسبان انقلاب کے سابق کمانڈر رہے ہیں جبکہ 2013 میں انہیں شام میں باغیوں نے قید کرلیا تھا۔

ایران کے مشرقی صوبے کے گورنر نے خطاب کے دوران تھپڑ مارنے والے شخص کو معاف کرتے ہوئے کہا کہ شام میں باغی میرے سر پر بندوق تان لیتے تھے، یہ شخص ان سے کم نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے