پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حکومت کے خلاف نیا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لے آئیں، کامیابی کی صورت جو وزیراعظم آئے وہ اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کر دے.
خورشید شاہ نےاپوزیشن جماعتوں کو موجودہ حکومت کے خلاف نیا فارمولا پیش کر دیا۔
"اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد لے آئیں، کامیابی کی صورت جو وزیراعظم آئے وہ اسمبلیاں توڑ کر نئے انتخابات کا اعلان کر دے، ن لیگ سو فیصد مانے گی، ق اور ایم کیوایم بھی ساتھ دیں گی”#FaislaAapKa
Aaj News pic.twitter.com/5Qf7KC7Dxi— Asma Shirazi (@asmashirazi) October 25, 2021
عاصمہ شیرازی کو انٹرویو دیتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لا کر اسے ختم کرکے نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن کیلئے نیا وزیراعظم لایا جا سکتا ہے جو اسمبلیاں توڑ کر نئے الیکشن کا اعلان کرے۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا مسلم لیگ (ن) اس فارمولے کو مان جائے گی؟ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ سو فیصد اس پر رضامندی ظاہر کریں گے۔
مریم اورنگزیب میرے پاس آئی تھیں شوکاز من گھڑت بنایا گیا غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے تاکہ خورشید شاہ پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کر دے ۔ خورشید شاہ @asmashirazi @aaj_urdu pic.twitter.com/UQ9l1bPktY
— Faisla Aap Ka (@FaislaAapKaa) October 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ مسلم لیگ (ق) اور متحدہ قومی موومنٹ سمیت ہر جماعت اب یہ چاہتی ہے۔
ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب میرے پاس آئی تھیں، شوکاز من گھڑت بنایا گیا، غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے تاکہ خورشید شاہ پیپلز پارٹی کو خدا حافظ کر دے۔
حکومت کی مددت 4 سال کی ہونی چاہیئے 5 سال کی نہیں۔۔۔” خورشید شاہ#AajNews #FaislaAapKa @asmashirazi @S_KhursheedShah pic.twitter.com/i54lTNOmCj
— Aaj News (@aaj_urdu) October 25, 2021
انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ حالات بدلتے رہتے ہیں۔ اب اس مہنگائی کی صورتحال میں کون سی جماعت عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائے گی کیونکہ اس ڈیڑھ سال کا سارا کچرا اقتدار میں آنے والی جماعت پر ہی پڑے گا۔
سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میں کافی عرصے سے یہ بات کر رہا ہوں کہ حکومت کی مدت چار سال ہونی چاہیے۔
