انویسٹی گیٹو رپورٹر زاہد گشکوری نے کہا ہے کہ فوجی عدالت نے جنرل جاوید کو سی آئی اے کو خفیہ معلومات لیک کرنے کی بنیاد پر مئی 2019ء میں 14 سال کی سزا سنائی۔ اب یہ سب کچھ ریٹائرڈ جنرل نے عدالت کو ایک اپیل میں بتایا ہے۔
امریکی ویڈیوگیم شو نے پاکستانی جنرل کواڈیالہ جیل میں کیسے ڈلوایا۔
تھری سٹار جنرل کا رئٹارمنٹ کے بعد امریکی ویڈیوگیم شوکےمالک سے ملتا ہے۔دونوں نے پروجیکٹ "ٹیک ٹو” پہ کام کیا۔جنرل جاوید اقبال اجکل امریکی ایجنسی سی ائی اےکوخفیہ اورحساس معلومات شئیرکرنے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں ہے— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 25, 2021
زاہد گشکوری نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ تھری سٹار جنرل ریٹارمنٹ کے بعد امریکی ویڈیو گیم شو کے مالک سے ملے۔ دونوں نے پروجیکٹ “ٹیک ٹو” پر کام کیا۔ جنرل جاوید اقبال آج کل امریکی ایجنسی سی ائی اے کو خفیہ اور حساس معلومات شئیر کرنے کے جرم میں اڈیالہ جیل میں ہیں۔
جنرل جاوید کا دوسرا پراجیکٹ گیم شو”نیوکلیرفزل مواد” پرہونا تھاجسکوایران سے کچھ دہشت گرد چرا لیتے ہیں اور کراچی سے سمندر کے راستے لے جانے کا پلان ہوتا ہے-جہاں جنرل کو کئی ویڈیوگیمزنوعیت کا کئی کمپنیوں کا بنا مواد دکھایا جاتا ہے-اس گیم شو میں امریکی فوج پشاوراور کراچی میں دہشت 2/4
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 25, 2021
ان کا کہنا تھا کہ جنرل جاوید کا دوسرا پراجیکٹ گیم شو “نیوکلیئر فزل مواد” پر ہونا تھا جس کو ایران سے کچھ دہشت گرد چرا لیتے ہیں اور کراچی سے سمندر کے راستے لے جانے کا پلان ہوتا ہے۔
گردوں کے خلاف جنگ کرتی دکھائی دیتی ہے-جنرل جاوید اس پراپنی رائے میں کہتے ہیں اس شوکو حقیقی لگنے کیلیے پاکستانی فوج کوکراچی کی سڑکوں پرلڑتے دکھایا جائےتو بہترہوگا-گیمنک کمپنی نے پلان مارکیٹنگ نہ ہونےکیوجہ سے ختم ہوا۔پھروہ پنٹاگان کے سینر اہلکار اورہاروڈگروپ کے کچھ لوگوں سے ملے
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 25, 2021
انہوں نے کہا کہ جہاں جنرل جاوید کو کئی ویڈیو گیمز نوعیت کا کئی کمپنیوں کا بنا مواد دکھایا جاتا ہے۔ اس گیم شو میں امریکی فوج پشاور اور کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کرتی دکھائی دیتی ہے۔
فوجی عدالت نے جنرل جاوید کا سی آئی اے کو خفیہ معلومات لیک کرنےکی بنیاد پر مئی 2019 میں 14 سال کی سزا سنائی- اب یہ سب کچھ ریٹائرڈ جنرل نے عدالت کو ایک اپیل میں بتایا ہے۔
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) October 25, 2021
زاہد گشکوری نے اپنی ٹویٹس میں کہا کہ جنرل جاوید اس پر اپنی رائے میں کہتے ہیں کہ اس شو کو حقیقی لگنے کیلئے پاکستانی فوج کو کراچی کی سڑکوں پر لڑتے دکھایا جائے تو بہتر ہوگا۔ گیمنک کمپنی نے پلان مارکیٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ختم ہوا، پھر وہ پینٹاگان کے سینئر اہلکار اور ہاروڈ گروپ کے کچھ لوگوں سے ملے۔
