English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر ایردوان کی مزارِ اتا ترک پر حاضری، ہم 2023 کے اہداف کے حصول کے لئے پُر عزم ہیں

القمر

جمہوریت کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے حکومتی اراکین کے ہمراہ جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال اتا ترک کے مزار پر حاضری دی۔

صدر ایردوان نے مزار کے یادگاری دفتر میں دستخط کئے اور اپنے خیالات رقم کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عزیز اتاترک جمہوریت کے قیام کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کی ذاتِ عالی، آپ کے ساتھیوں اور دلیر شہیدوں کو ایک دفعہ پھر احسان مندی اور جذبہ تشکر کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔ یہ وطن ہمارے پاس شہیدوں کی امانت ہے۔ اسے مضبوط بنانے، اس کے اعتبار میں اضافہ کرنے اور اسے دنیا کی پہلی 10 اقتصادی طاقتوں میں شامل کرنے کے لئے ہم دن رات کام کر رہے ہیں۔ ایک ایسے دور میں کہ جب پوری دنیا کورونا وائرس بحران کا شکار ہے ترکی، برآمدات، روزگار، پیداوار اور سرمایہ کاری میں اہم کامیابیوں کے ساتھ اپنے راستے پر گامزن ہے۔ پُر شکوہ فتوحات سے بھری تاریخ کی حامل ایک دلیر ملت کے افراد کی حیثیت سے ہم جمہوریہ ترکی کو سال 2023 کے اہداف تک لے جانے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔ اللہ آپ کی روح کو شاد کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے