ترکی کی آواز کو دنیا تک پہنچانے والا ٹیلی ویژن چینل TRT ورلڈ (ترکی ریڈیو ٹیلی ویژن کارپوریشن) اپنی 6ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
TRT نہ صرف ملک بھر میں بلکہ بین الاقوامی میدان میں بھی اپنے غیر جانبدارانہ اور کامیاب صحافتی انداز کے ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے۔
اس نظریے کے نتیجے میں، TRT ورلڈ ایسی آواز بننے میں کامیاب ہو گیاہے جو اپنے ناظرین کو انسانی مرکزی تناظر کے ساتھ قیام سے لے کر اب تک دنیا کے تمام تر مقامات اور جھڑپوں کے علاقوں سے تازہ ترین معلومات سے آگاہی کراتا ہے اس نے عالمی صحافت میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔
TRT کے ڈائریکٹر جنرل مہمت زاہد سوباجی نے سالگرہ کے موقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مبارکباد کا پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ
"ترکی کا پہلا انگریزی زبان کا ٹیلی ویژن چینل ٹی آرٹی ورلڈ اب 6 سال کا ہو گیا ہے۔ ہم دنیا بھر کے مظلوموں کی آواز بن کر تبدیلی کی تحریک کو آگے بڑھاتے رہیں گے۔ TRT ورلڈ کو سالگرہ مبارک ہو۔
