English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میچ سے قبل ٹیم بے یقینی کا شکار تھی جو ہار کا سبب بنی، ویرات کوہلی

 بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کیویز سے اپنی شکست کی وجہ ٹیم کی اندرونی کیفیت کو ٹھہرایا۔ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ناقص کاکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم اچھا نہیں کھیلی.

بیٹنگ اور بولنگ میں اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔اپنے بیان میں بھارتی کپتان نے کہا کہ ہم بہادری سے بیٹنگ اور بولنگ نہیں کرسکے، میچ سے قبل ٹیم بے یقینی کا شکار تھی جو ہار کا سبب بنی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کی باڈی لینگویج ہماری ٹیم سے زیادہ اچھی تھی، انہوں نے پہلے اوور سے ہم پر دباؤ برقرار رکھا جو کہ اننگز کے اختتام تک جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے دوران جب بھی ہم نے موقع دیکھتے ہوئے شاٹ کھیلنا چاہا، ہم اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں آپ بھرپور طریقے سے بیٹنگ نہیں کرپاتے کیونکہ آپ ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں کہ آیا شاٹ کھیلا جائے یا نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بطور ٹیم آپ کو مشکل صورتحال میں دباؤ پر اچھی طرح سے قابو پانا چاہیے جو کہ ہم اپنے گزشتہ دو مقابلوں میں نہیں کرسکے جس کی وجہ سے ہم میچ نہیں جیت پائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے