عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ حکومت جو بہت سارے کام کر رہی ہے، اس سے میں اتفاق نہیں کرتا۔ فواد چودھری صاحب کو بہت ساری باتوں کو علم نہیں ہوتا، بہتر یہی ہے انھیں بات کرنی ہی نہیں چاہیے۔
نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے۔ بعض اوقات فواد چودھری جیسے وزرا کی وجہ سے معاملات خراب ہو جاتے ہیں۔
فوادچوہدری کو بہت ساری باتوں کا علم نہیں ہوتا۔۔ فوادچوہدری جیسے وزراء کے بیانات سے کام خراب ہوجاتا ہے
مجھے افسوس ہوا فوادچوہدری نے بھارت سے 35لاکھ ٹویٹس کی بات کی
تحریک لبیک کے حوالے سے وزراء نے غلط بات کی
ڈاکٹرعامرلیاقت کی اپنی ہی حکومت پرتنقید۔۔ @AamirLiaquat*Team MAK* pic.twitter.com/OU3eP2CZtN
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) November 1, 2021
ان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری نے 35 لاکھ ٹویٹس کی بات کی کہ انھیں بھارت سے کیا گیا، مجھے اس بات کا بہت درد ہوا کیونکہ یہ ٹویٹس رسول اللہ ﷺ کیلئے کئے گئے تھے۔ اگر یہ ٹویٹس بھارت سے بھی ہوئے تو وہاں کے مسلمانوں نے کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی اچھنبے اور گھبراہٹ کی بات نہیں ہے۔ بھارت سے کی جانے والی ٹویٹس میں رسول اللہ ﷺ کی شان اقدس بیان کی گئی ہے۔
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ بارودی نہیں بلکہ درودی لوگ ہیں۔ فواد چودھری اور شیخ رشید کا یہ کہنا کہ یہ لوگ عسکریت پسند ہو چکے، بالکل غلط ہے۔
