English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس: ایک دن میں 1 ہزار 178 اموات

القمر

روس میں کورونا وئرس کی وجہ سے حالیہ 24 گھںٹوں کے دوران ایک ہزار 178 افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔اموات کی یہ تعداد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کی بلند ترین تعداد ہے۔

ملک میں، کورونا کیسوں اور اموات کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے 28 اکتوبر تا 7 نومبر کے درمیان 11 روزہ، جزوی لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس دورانیے میں کیسوں کی تعداد میں معمولی ہی کیوں نہ ہو کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

روس کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد مرکز کی حالیہ 24 گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار 178 اموات واقع ہوئیں۔ اموات کی یہ تعداد وباء کے آغاز سے لے کر اب تک کی بلند ترین تعداد تھی۔ اس تازہ نقصان کے ساتھ وباء کے آغاز سے لے کر اب تک اموات کی کُل تعداد 2 لاکھ 40 ہزار 871 ہو گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے