English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 11 جاں بحق، 561 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 477 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 561 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 578 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 570 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 23 ہزار 531 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 690 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 925 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 571 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 50 ہزار 194 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 542 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 661 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 929 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 19 ہزار 952 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 204 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 477 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 754 اموات اور 1 لاکھ 70 ہزار 973 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 990 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 303 ہے۔ اسلام آباد میں 940 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 747 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 487 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 56 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 690 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 274 جب کہ فعال کیسز کی 107 ہے۔ صوبے میں 356 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 811 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 391 جب کہ فعال کیسز 41 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 164 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے