English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: اترپردیش میں بے قابو ٹرک کی زد میں آکر 7افراد ہلاک

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع غازی پور میں حادثے کا شکار ہونے والے ٹرک کے گرد مقامی افراد جمع ہیں

لکھنؤ(انٹرنیشنل ڈیسک) اترپردیش کے ضلع غازی پور میں ٹریفک حادثے میں 7افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعہ غازی پور کے محمدآباد کوتوالی کے تحت اہرولی چٹی گاؤں کے نزدیک صبح تقریبا 7بجے نیشنل ہائی وے پر پیش آیا،جب کہ بے قابو ٹرک کی زد میں آنے سے ٹرک ڈرائیور سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ضلع غازی پور میں منگل کو پیش آئے خوفناک سڑک حادثے میں اموات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن تعاون کی ہدایت دی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے