پاکستان میں بھی شائقین بالآخر انٹرنیشنل میچ کا لائیو ایکشن اسٹیڈیم میں جا کر دیکھ سکیں گے، این سی او سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ویمن ون ڈے سیریز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت مل گئی ہے، این سی او سی نے اس معاملے پر پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ کرونا وبا کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی تماشائی لائیو ایکشن کیلئے اسٹیڈیم جائیں گے، اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے ٹکٹ فروخت ہو ئے لیکن میچ نہ ہوسکے۔

