English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیپ ریسر سلمیٰ خان کی گاڑی نے دو بھائیوں کو کچل دیا، ایک جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر کچل دیا۔ ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی، دونوں نوجوان آپس میں سگے بھائی بتائے جا رہے ہیں۔

پولیس نے نوجوانوں کے والد کی مدعیت میں نامعلوم خاتون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز سید علی اکبر کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے اس حادثے میں ملوث خاتون کیخلاف تفتیش شروع کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی مبینہ طور پر معروف جیپ ریسر سلمیٰ خان کی ہے اور یہی اسے چلا رہی تھیں۔ تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے