حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) قاضی احمد کے گوٹھ میہر کھوسو کے رہائشی شاہنواز کھوسو نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ملواہ شاخ کے اندر سے نکلنے والی جادو مائینر شاخ میں پانی کی کمی کے باعث فصل تباہ ہورہی ہے جس کے باعث سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ علاقے کے منتخب نمائندے پانی کی چوری میں ملوث ہیں جس کے سبب پانی وقت پر نہیں ملتا ۔انہوںنے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیاجائے۔