ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی ٹوئنٹی ،بابر اعظم بیٹنگ میں نمبرون ،پاکستان دوسری بہترین ٹیم

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 834 پوائنٹس حاصل کرکے ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اس فہرست میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا دوسرا نمبر ہے۔ ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 798 ہے۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں،ٹی ٹوئنٹیبلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا نمبر چوتھا ہے، ان کے پوائنٹس کی تعداد 731 ہے،اس کے علاوہ پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے. ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں