English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خلیج عمان میں ایرانی آئل ٹینکر پر قبضے کی امریکی کوشش ناکام بنا دی گئی

القمر

امریکہ نے  خلیج عمان میں ایک ایرانی آئل ٹینکر پر قبضے کی کوشش کی مگر ناکام ہوگیا ۔

 ایرانی سرکاری ٹی وی چینل کے مطابق امریکہ نے خلیج عمان  میں ایرانی تیل سے بھرے ٹینکر کو تحویل میں لیتے ہوئے اس میں موجود سارا تیل دووسرے ٹینکر میں بھرنے کے بعد اسے کسی نا معلوم مقام پر روانہ کر دیا ۔

اس واقعے پر پاسداران انقلاب ایران نے امریکہ کے زیر تحویل  ٹینکر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کیا اور اسے ایرانی سمندری حدود تک لے آئے۔

 علا وہ ازیں  امریکی بحریہ نے ٹینکر پر دوبارہ قبضے کےلیے چند ہیلی کاپٹرز اور جنگی جہاز کے ذریعے کوشش کی مگر ناکام رہی ۔

یہ آئل ٹینکر اس وقت ایرانی حدود میں ہے اور  جس کے متعلق مناظر جلد ہی جاری کیے جائیں گے۔

 

 

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے