English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثقلین مشتاق کو ہی قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز آف اسپنر ثقلین مشتاق کو دورہ بنگلا دیش کے لیے بھی ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے عبوری طور پر قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ نامزد کیا گیا تھا، تاہم ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلیئے ہیڈ کوچ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث ثقلین مشتاق ہی بنگلا دیش ٹور پر ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے بعد مستقل کوچز کی تقرری کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ اور بالنگ کوچ کون ہوں گے اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے، تاہم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر سے بھی کوچز کو سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کے اچانک مستعفی ہونے پر ثقلین مشتاق کو قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میتھیو ہیڈن کو بیٹنگ کوچ اور ورنن فلینڈر کو بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے