حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان نے عبدالباسط خان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع حیدرآباد ،عرفان قائمخانی کو صدر جے آئی یوتھ ضلع حیدرآباد جبکہ راحیل قریشی کو میڈیا کوآرڈینیٹرمقرر کر دیاگیا ۔ امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآبا د عقیل احمد خان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے عہدیداران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تنظیمی اوردعوتی کام کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنانے کے
ساتھ طاغوتی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
