English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موسم سرما کیلیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے، حماد اظہر

القمر

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے موسم سرما کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کر دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت نومبر سے فروری کی مدت کے لیے بجلی کی شرح میں کمی کرے گی، یہ اقدام سردیوں کے موسم میں گیس کے استعمال میں کمی کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رہائشی صارفین کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔ کمرشل صارفین
کے لیے بجلی کی شرح میں 11 روپے 98 پیسے کمی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عام خدمات کے لیے بجلی کا ٹیرف 7 روپے 94 پیسے فی یونٹ استعمال کیا جائے ۔ حماد اظہر نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں آف پیک ریٹ 16 روپے 33 پیسے اور 22 روپے 95 پیسے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے