English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مالم جبہ اسکینڈل: نیب نے پرویز خٹک کیخلاف انکوائری روک دی

پشاور: احتساب عدالت نے مالم جبہ اسکینڈل میں پرویز خٹک کیخلاف انکوائری روکنے کی درخواست منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختون خواہ اور موجودہ وزیر دفاع پرویز خٹک و دیگر کے خلاف انکوائری روکنے کی درخواست دی تھی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کی نیب درخواست کو منظور کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ نیب مالم جبہ میں 275 ایکڑ فارسٹ لینڈ لیز پر دینے اور توسیع دینے کیخلاف انکوائری کررہا تھا۔ وفاقی وزیر پرویز خٹک اور دیگر پر الزام تھا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سالہ لیز پر دی تھی۔ ان پر پراجیکٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی بڈنگ کے ذریعے دینے کا بھی الزام تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے