English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں کورونا سے مزید 11 جاں بحق، 515 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 507 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 515 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 75 ہزار 673 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 741 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 24 ہزار 425 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 71 ہزار 205 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 918 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 580 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 50 ہزار 707 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 788 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 868 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 940 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 19 ہزار 980 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 427 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 447 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 761 اموات اور 1 لاکھ 71 ہزار 219 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 63 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 305 ہے۔ اسلام آباد میں 943 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 5 ہزار 815 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 491 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 52 ہے۔ آزاد کشمیر میں 741 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 698 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 307 جب کہ فعال کیسز کی 121 ہے۔ صوبے میں 356 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 830 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 392 جب کہ فعال کیسز 30 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 176 مریض صحت یاب ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے